منگل,  08 اکتوبر 2024ء
قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف کی اپنے حلقہ این اے 130 میں ریلی کی قیادت ، کارکنوں کیجانب سےشاندار استقبال

لاہور(روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے اپنے حلقہ این اے 130 میں مریم نواز کے ساتھ ریلی کی قیادت کی۔

ریلی ساڑھے تین بجے ٹیکسالی چوک سے شروع ہوئی اور 30 سے زیادہ علاقوں سے گزرتے ہوئے کچہری چوک میں پہنچ کر شام ساڑھے چھ بجے اختتام پذیر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف نے اپنے حلقہ این اے 130 میں مریم نواز کے ہمراہ ٹیکسالی چوک سے ریلی کا اغاز کیا تو حلقہ پی پی 174 سے پارٹی امیدوار بلال یاسین نے کارکنوں کے ساتھ فقید المثال استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں کارکن شیر شیر کے نعرے لگاتے رہے میاں نواز شریف اور مریم نواز نے موہنی روڈ پر گاڑی سے باہر نکل کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا قافلہ یونیک بیکری چوک آرائیں بلڈنگ کالے کی پولی رحمان روڈ سے ہوتا ہوا کریم پاک پہنچا تو کارکنوں نے اپنے قائد کا بھرپور استقبال کیا۔

ریلی بلال گنج چوک پہنچی تو شاندار آتش بازی کی گئی جبکہ امین پارک، مکہ روڈ ،قصور پورا چوک ،کھوکر ٹاؤن ،مولا بخش چوک سمیت دیگر علاقوں میں کارکنوں کی بڑی تعداد میاں نواز شریف کی گاڑی کے ساتھ پیدل چلتی رہی میاں نواز شریف کی ریلی چھوٹے بڑے بازاروں سے گزرتے ہوئے کچہری چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی

واضح رہے کہ تمام سیاسی جماعتیں 8 فروری کوہونیوالے عام انتخابات کیلئے انتخابی مہم چلا کر عوام سے مستقبل بہتر بنانے کے وعدے کر رہی ہیں مگر کیا ہی خوب ہوتا کہ اگر یہ سیاسی جماعتیںاپنے مفادات کو ایک جانب رکھکر اور اپنے جہنمی پیٹ کے علاوہ ملک پاکستان کے باسیوں کیلئے بھی سوچتے اورانکی بنیادی ضروریات پورا کرنے کیلئے بھی اسی قدر جدوجہد کرتے ۔

مزید خبریں