هفته,  23 نومبر 2024ء
عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں ، نئے قرض دینے کے لیےآئی ایم ایف کیجانب سے پاکستان کو نئی تجاویز پیش

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)آئی ایم ایف نے پاکستان کو نئے قرضے دینے کے لیے نئی تجاویز پیش کر دیں۔

15 مئی کو آنے والا آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کے لیے 6 سے 8 ارب ڈالر کے نئے بیل آؤٹ پیکج کے اہم نکات طے کرے گا تاہم اس سے قبل ہی آئی ایم ایف نے پاکستان کو نئی تجاویز پیش کر دی ہیں۔

آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس، بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے، پنشنرز پر ٹیکس لگانے اور خسارے میں جانے والے ہر سرکاری ادارے کو فروخت کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر پنشن کے نظام میں اصلاحات کے لیے تیار ہے اور ایک لاکھ سے کم پنشنرز پر ٹیکس لگانے یا تمام پنشنرز پر 10 فیصد ٹیکس لگانے جیسی تجاویز پر غور کر رہا ہے جب کہ حکومت بھی اس حوالے سے متحرک ہے۔ .

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ کے اہداف طے کرنے، بجٹ سٹریٹیجی پیپر کی کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے وزارتوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

وزارت خزانہ نے بجٹ سازی کا کام بھی شروع کر دیا، قرضوں کی ادائیگی، دفاعی بجٹ اور ٹیکس وصولیوں سمیت دیگر اہداف آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔

مزید خبریں