بدھ,  04 دسمبر 2024ء
پولیس کاچھاپہ ،حماد اظہر فرار ہونے میں کامیاب


لاہور(روشن پاکستان نیوز) 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس کے اہم اشتہاری حماد اظہر کی لاہور میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے گرفتاری کیلئے جعفریہ کالونی میں چھاپہ مارا ہے، پولیس کے پہنچنے تک حماد اظہر موقع سے فرار ہوگئے،پولیس حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے جعفریہ کالونی پہنچی تو انکے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھ کر شور مچادیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پہنچنے تک اشتہاری حماد اظہر موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے حماد اظہر کو پناہ دینے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم باقر اور دوسرے ملزم نے حماد اظہر کو فرار کروایا،پولیس کا کہنا ہے کہ حماد اظہر جناح ہاؤس حملہ کے مرکزی مقدمہ میں اشتہاری قرار دیئےگئے ہیں۔

مزید خبریں