هفته,  27 جولائی 2024ء
آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا


کیلیفورنیا (روشن پاکستان نیوز ) فلمی دنیا کے سب سے بڑے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا،96 ویں آسکر ایوارڈز میں بہترین فلم کے لیے فلم اوپن ہائیمر 13 نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے ہے،ہالی وڈ کی اس فلم کو بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر (کرسٹوفر نولان)، بہترین اداکار Cillian Murphy، بہترین معاون اداکارہ (ایملی بلنٹ) اور بہترین معاون اداکار (رابرٹ ڈاؤنی جونیئر) سمیت دیگر شعبوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے،اوپن ہائیمر کے بعد پور تھنگز کو گیارہ نامزدگیاں ملیں جس میں بہترین فلم کے ساتھ بہترین ڈائریکٹرYorgos Lanthimosاور بہترین اداکارہ ایما اسٹون بھی شامل ہیں،کلرز آف دی فلاور مون کی 10 نامزدگیوں میں بہترین ڈائریکٹر Martin Scorsese اور بہترین اداکارہ (للی گولڈ اسٹون) شامل ہیں،فلم ”باربی“ کے حصے میں آٹھ نامزدگیاں آئی ہیں، جن میں بہترین فلم، بہترین معاون اداکار (ریان گوسلینگ) اور بہترین معاون اداکارہ America Ferrera شامل ہے، جبکہ باربی کی ڈائریکٹر Greta Gerwig کو بہترین ڈائریکٹر کی کیٹیگری میں نامزد نہیں کیا گیا،اگر غیر ملکی فلموں کی کیٹیگری کی بات کی جائے تو جاپان کی پرفیکٹ ڈے، اسپین کی سوسائٹی آف دی اسنو، برطانیہ کی دی زون آف انٹرسٹ، جرمنی کی دی ٹیچرز لاؤنج اور اٹلی کی Capitano کے درمیان مقابلہ ہوگا،آسکر ایوارڈز کی تقریب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 10 مارچ کو ہوگی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News