هفته,  23 نومبر 2024ء
بینک میں تاریخ کی بڑی ڈکیتی ،ڈاکو ساڑھے پانچ کروڑ لوٹ کر فرار ہو گئے


کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) ائیرپورٹ روڈ پر نجی بینک میں تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی، ڈاکو کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق 5 ڈاکو ائیر پورٹ روڈ پر واقع نجی بینک میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر تمام عملے کو یرغمال بنا کر ساڑھے 5 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بینک سے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔

مزید خبریں