هفته,  23 نومبر 2024ء
الیکشن 2024،پشاورکے 577 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین قرار


پشاور( روشن پاکستان نیوز)عام انتخابات 2024 کی سیکیورٹی کے لیے پشاور پولیس نے ہوم ورک مکمل کرلیا

شہر میں مجموعی طور پر ایک ہزار 280 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، ان میں سے 577 کو حساس ترین، 655 کو حساس اور 48 کو نارمل قرار دیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق پشاور پولیس نے بتایا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر 2 ہزار 885 جبکہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر 2 ہزار 620 اہلکار تعینات ہونگے۔

عام پولنگ اسٹیشنز پر 144 اہلکار تعینات ہوں گے، ایک ہزار 170 خواتین پولیس اہلکار بھی پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کی جائیں گی،نارمل پولنگ اسٹیشنز میں 3اہلکار، حساس پولنگ اسٹیشنز میں 4 اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر 5 اہلکار تعینات ہونگے۔

مزید خبریں