هفته,  27 جولائی 2024ء
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین کو ماسک کی پابندی کی ہدایت کر دی گئی


جدہ (روشن پاکستان نیوز)سعودی عرب میں کے نگران اعلیٰ کیجانب سے ممکنہ کرونا الرٹ جاری کرتے ہوئےمسجد الحرام مکہ مکرمہ اورمسجد نبوی ﷺ مدینہ منورہ میں زائرین ماسک کی پابندی کرنیکی ہدایت کر دی گئی ۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں نگراں ادارے نے زائرین سے اپیل کی کہ اگروہ تنفس کے مرض کی علامتیں محسوس کریں تو ایسی صورت میں دوسروں کیخاطر ماسک پابندی سے استعمال کریں۔ زائرین کو نگراں ادارے نے ہدایت کی کہ مشروبات زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اپنے آرام کا حد درجہ خیال کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں۔

دوسری جانب سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عمرہ و حج پر آنیوالے زائرین کو خوشخبری سناتے ہوئے نئی سہولتیں متعارف کرانے کی ترغیب دی ۔رپورٹ کے مطابق جدہ میں حج و عمرہ کانفرنس و نمائش کے ایک مباحثے کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ بعض زائرین مکہ یا مدینہ میں نکاح پڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے انہیں یہ سہولت فراہم کر سکتے ہیں۔ نجی فوٹو گرافرکا بندوبست کیا جاسکتا ہے۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ سمیت مملکت کے کسی بھی علاقے کیلئے سیاحتی پروگرام منظم کیے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News