پیر,  07 اکتوبر 2024ء
پی ٹی آئی نے ملک کوآئی ایم ایف کا غلام بنادیا،پرویزخٹک کا الزام

مرادن(روشن پاکستان نیوز)پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہاہے کہ صوبے میں اگلی حکومت ان کی ہی ہوگی اور کوئی اسے روک نہیں سکتا۔اسکولوں، ہسپتالوں اور پولیس کی حالت زار سب کے سامنے ہے، پٹوار کلچر کا خاتمہ میں نے اپنے دور حکومت میں کیا تھا، خیبر پختونخوا میں اصلاحات میں نے کی تھی اگر عمران خان کرتے تو پنجاب حکومت میں کرلیتے۔

عمران خان نے اپنی جھوٹی تقاریر سے لوگوں کو بےوقوف بنایا ہے، عمران خان نے سب سے زیادہ قرضے لے کر ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا تھا، جب تک ہم وسائل سے اپنی معیشت مستحکم کرنے کی کوشش نہیں کرتے تب تک ملک کے حالات خراب ہوتے رہیں گے۔

مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ’آنے والا دور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا ہے اور میں آئندہ وزیر اعلیٰ ہوں گا، میری ہی حکومت ہوگی اور اس کو کوئی نہیں روک سکتا‘۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کو 75 سالوں سے ان وڈیروں اور جاگیرداروں نے لوٹا ہے، ملک کو کرپٹ ٹولے نے برباد کیا، اگر اپنے وسائل سے ملک کی معیشت کو ٹھیک نہیں کیا گیا تو 6 ماہ بعد مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

انہوں نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےیہ کہا کہ اگر ملک کوترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے ہیں تو میدان میں کیوں نکلے ہیں، یہاں اسلام کے نام پر بھی ووٹ لیا گیا ہے مگر اسلام اور علما کے لیے انکی کیا خدمات ہیں۔

مزید خبریں