هفته,  27 جولائی 2024ء
ہمارے مقابلے میں کھڑے امیدوار ایمان سے خالی ہیں، مولانا فضل الرحمن

پشاور(روشن پاکستان نیوز) سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی سیاست خاتمے تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ ہمیں ختم کرنے کی باتیں کرنے والے آج خود در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، الیکشن میں ان کا مکمل صفایا کر کے دم لیں گے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے امریکہ کو اپنی حکومت کے خاتمے کا قصوروار قراردیتا تھا لیکن جب جان بچانے کے درپے ہوئے تو اسی امریکہ سے مدد مانگ لی۔

خیبر پختونخوا میں 50 فیصد نوجوان ووٹرز انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں دھاندلی کے ذریعے ایک شخص کو ملک پر مسلط کیا گیا جس نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہمارے مقابلے میں آج جو امیدوار کھڑے ہیں یہ ایمان سے خالی ہیں، ہم نے یہ پگڑیاں اس لیے نہیں سر پر رکھیں کہ ان کے آگے سر جھکائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر جے یو آئی خیبرپختونخوا میں اقتدار میں آئی تو ہم پرائمری سے انٹرمیڈیٹ تک مفت تعلیم اور کتابیں فراہم کریں گے، بارہ ضلعوں میں اے گیٹیگری کے اسپتال بنائیں گے اور مفت علاج دینے کے منصوبے شروع کریں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News