هفته,  04 مئی 2024ء
قومی اسمبلی کااجلاس آج طلب،5نکاتی ایجنڈاجاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز):قومی اسمبلی اجلاس آج طلب،پانچ نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کااجلاس آج شام چاربجےسپیکرایازصادق کی زیرصدارت طلب کرلیاگیا۔
اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا،ایم کیو ایم ملک بھر میں خودکش حملوں کے بڑھتے واقعات کا معاملہ اٹھائے گی،حیدرآباد، کشمور، کراچی میں چوری اور چھینا جھپٹی کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا ۔

اپوزیشن اپنے اراکین پارلیمنٹ کے نام ای سی ایل اور بلیک لسٹ سے نکالنے کا معاملہ اٹھائے گی ،اس حوالے سے اپوزیشن کا توجہ مبذول کروانے کا نوٹس زیر بحث آئے گا صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب پر بحث جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کااجلاس آج،سات نکاتی ایجنڈاجاری

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News