اتوار,  05 مئی 2024ء
قومی اسمبلی کااجلاس آج،سات نکاتی ایجنڈاجاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قومی اسمبلی کااجلاس آج شام کوہوگا،سات نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کااجلاس آج شام پانچ بجےسپیکرایازصادق کی زیرصدارت ہوگا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے قومی اسمبلی اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔

جاری کردہ ایجنڈےکےمطابق ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک پر غیر قانونی تجاوزات پر ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا، حالیہ بارشوں سے چارسدہ سمیت ملک بھر میں فصلوں اور املاک کی تباہی پرتوجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کی مصدقہ نقل ایوان میں پیش کی جائے گی۔

ایجنڈےکےمطابق ایف پی ایس سی کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2021 ایوان میں پیش کی جائے گی، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ صدر مملکت کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک ایوان میں پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اہم اجلاس ،اہم ہدایات جاری

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News