اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)گوگل نے اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کے خلاف احتجاج کرنے پر اپنے 20 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل اور ایمیزون نے 2021 میں اسرائیل کے ساتھ 1.2 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت گوگل اور ایمیزون اسرائیل کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کی خدمات فراہم کرنا تھے۔
گوگل نے معاہدے میں مقررہ وقت کی حد کے بغیر غزہ جارحیت کے دوران اسرائیل کو خدمات فراہم کرنا شروع کر دیں۔
گوگل نے بعد ازاں احتجاج کرنے والے 20 ملازمین کو بغیر نوٹس کے برطرف کر دیا، اور مزید ملازمین کو برطرف کیے جانے کا امکان ہے، گوگل نے کہا کہ ملازمین کو عمارت کے اندر احتجاج کرنے پر نکالا گیا۔