هفته,  04 مئی 2024ء
قطر کے ساتھ 9 سال قبل کیے گئے معاہدے کی دستاویز گم ہو گئے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) قطر کے ساتھ 9 سال قبل کیے گئے معاہدے کی دستاویز گم ہو گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے ساتھ 9 سال قبل کیے گئے معاہدے کی دستاویز غائب ہونے کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ سے درست تحقیقاتی معاہدے کی تصدیقی دستاویز نہیں مل سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے پر دستخط 2015 میں امیر قطر کے دورہ پاکستان کے دوران ہوئے تھے، قطر نے معاہدے کی منظوری کے بعد دستاویز پاکستان کے حوالے کر دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معلومات، تحقیق اور مطالعات کا تبادلہ ہونا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر 9 سال پرانے معاہدے کی دوبارہ کابینہ سے منظوری لی گئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News