جمعه,  03 مئی 2024ء
کراچی ، 7 روز کے لیے ڈرون اڑانے پر پابندی لگا دی گئی

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز)کراچی میں 7 روز کے لیے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی نے بتایا ہے کہ غیر ملکیوں پر حالیہ حملوں کے تناظر میں ریاست دشمن عناصر اور دشمن ایجنسیوں کی جانب سے اہم تنصیبات پر حملوں کا خطرہ ہے۔ ہے
اس لیے سی آر پی سی 144 کے تحت کراچی بھر میں اگلے 7 دنوں کے لیے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ 20 اپریل کو کراچی کے علاقے لانڈھی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کو خودکش دھماکے سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں تمام غیر ملکی محفوظ رہے تھے، تاہم حملے میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

بعد ازاں تفتیش میں معلوم ہوا کہ حملے میں مارا جانے والا دہشت گرد بلوچستان لیویز کا برطرف اہلکار تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News