اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ضمنی الیکشن میں ان کا ووٹرنہیں نکلا،عام انتخابات میں سادہ اکثریت ملتی تو نوازشریف وزیراعظم ہوتے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت ہونی چاہئے لیکن بانی پی ٹی آئی کسی کے ساتھ بیٹھنے اور گفتگوکرنے کوتیارنہیں۔انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں ہماراووٹر،سپورٹرچارج ہوا، ضمنی الیکشن میں ٹرن آوٹ ویسے بھی کم ہوتا ہے،ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پی ٹی آئی کا ووٹرزنہیں نکلا ۔ایک سوال پر راناثنااللہ نے کہاکہ عام انتخابات میں سادہ اکثرت ملتی تو نوازشریف وزیراعظم ہوتے،جوسزائیں بانی پی ٹی آئی کو الیکشن سے پہلے دی گئیں ان سے انہیں فائدہ ہواجب کہ مخالفین کو نقصان ہوا۔ انہوں نے کہاکہ جاویدلطیف کے اعتراض کو درست نہیں مانتا ۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کونسے ملک جارہے ہیں؟ ملکی سیاست میں ہلچل مچادینے والی خبر سامنے آگئی