منگل,  08 اکتوبر 2024ء
معروف پاکستانی سیاستدان سائرہ بانو نےسیاستدانوں کے عوام سے کیے گئے جھوٹے وعدوں پرمعافی مانگ لی

کراچی (روشن پاکستان نیو ز)پاکستانی معروف سیاستدان سائرہ بانو نےحال ہی میں انتخابی مہم کے دوران دورے کے دوران ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ ایک پسماندہ علاقے میں غریب بچوں کے پاس کھڑی تھیں ،بچے پھٹےکپڑوں میں ننگے پاؤں انکے سامنے غربت کی تصویر بنے کھڑے تھے،عوام کی یہ حالت زار دیکھ کر انہوں نے کہا کہ
“میری ان لوگوں سے ووٹ مانگنے کی ہمت نہیں ہوئی ،پندرہ سالہ جس ترقی کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ ترقی یہ ہے ،میں یہاں پر کھڑی ہوں نہ پاؤں میں جو تا ہے نہ کپڑے ہیں نہ سکول ہے اور نہ ہی صحت ہے اور سب انکو خواب دکھا کر چلے جاتے ہیں ــ”
انہوں نے بچوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ” بیٹامجھے معاف کر دینا ،میں آپ سے کچھ نہیں مانگ رہی اورکچھ دے بھی نہیں سکتی”ــ انہوں نے عوام کی حالت زار پر نہایت افسوس کا اظہار کیا
واضح رہے کہ سائرہ بانو ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن ہیں۔ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں سندھ سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (GDA) کی امیدوار کے طور پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔

ویڈیو دیکھیں

مزید خبریں