جمعه,  03 مئی 2024ء
جسٹس اشتیاق ابراہیم نےچیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کاحلف اٹھالیا

پشاور(روشن پاکستان نیوز) سٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا ۔
تفصیلات کےمطابق نوتعینات چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری گورنرہاؤس پشاورمیں ہوئی۔

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نےجسٹس اشتیاق ابراہیم سےحلف لیا ،تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےبھی شرکت کی۔
یادرہےجسٹس ابراہیم خان کی ریٹائرمنٹ سے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ خالی ہوا تھا۔جس پرجسٹس اشتیاق ابراہیم 15 اپریل سے بطورقائم مقام چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کےعہدےپرکام کررہےتھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگنے کی وجہ چوزوں کی افغانستان برآمد ہے یا مہنگی فیڈ؟

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News