جمعه,  03 مئی 2024ء
یااللہ خیر،مینگورہ شہراورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکے

سوات(روشن پاکستان نیوز) مینگورہ شہر اورگردونواح شدیدزلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے۔

تفصیلات کےمطابق مینگورہ اورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے،لوگ خوف کےعالم میں کلمہ طیبہ کاوردکرتےہوئےعمارتوں سےباہرنکل آئے۔تاحال کسی قسم کےجانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیمامرکزکےمطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 142 کلو میٹر اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔

مزید پڑھیں: 72 گھنٹوں میں چوتھا زلزلہ ، پاکستان میں زمین ایک مرتبہ پھر لرز اٹھی ، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News