جمعرات,  02 مئی 2024ء
عالمی بینک نے حکومت کے سامنے بڑے مطالبات رکھ دیئے

 

اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستانی حکومت کے سامنے اہم مطالبات رکھ دیے ہیں جن میں ٹیکس نظام میں اصلاحات اور ڈیوٹیز اور سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کا خاتمہ شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی حکومت کو معاشی اور سماجی بہتری کے لیے تجاویز دی گئی ہیں۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں بچوں کی نشوونما کے لیے قومی پالیسی بنانے، بجٹ میں توانائی اور اجناس کی سبسڈی میں کمی اور عوامی فلاح و بہبود پر رقم خرچ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تجاویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت کفایت شعاری کے اقدامات پر عملدرآمد کرے، سرکاری کمپنیوں میں نجی شراکت داری کو فروغ دیا جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات لائی جائیں، ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائے، زمین اور زراعت پر نئے ٹیکس لگائے جائیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News