جمعرات,  02 مئی 2024ء
اگر بھارتی ٹارگٹ کلنگ پر کوئی بیان نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سوئے ہوئے ہیں، وزیر خارجہ
اگر بھارتی ٹارگٹ کلنگ پر کوئی بیان نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سوئے ہوئے ہیں، وزیر خارجہ
اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر بھارتی ٹارگٹ کلنگ پر کوئی بیان نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سوئے ہوئے ہیں۔

وزارت خارجہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم اور میں او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا جائیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ رات شراکت داروں کیساتھ وزارت خارجہ میں اجلاس ہوا، افغان وزیر خارجہ نے مبارکباد کا فون کیا تو دورے کی دعوت بھی دی۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت آنے پر افغانستان کا دورہ ضرور کریں گے۔

مزید پڑھیں: بھارت: ارب پتی جوڑے نے تمام دولت عطیہ کرکے رہبانیت اختیار کرلی

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News