هفته,  23 نومبر 2024ء
کیا واقعی 300یونٹ مفت بجلی دی جا سکتی ہے ؟سیاسی جماعتوں کے دعوؤں کا بھانڈا پھوٹ گیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ عوام انہیں ووٹ دیں اور وہ اقتدار میں آکر 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کریں گے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ عوام کو 300 یونٹ مفت بجلی دی جائے؟
اس حوالے سے ماہر معیشت خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ 300 یونٹ تک مفت بجلی دینا ناممکن ہے، اقتدار میں آنے کے بعد آئی ایم ایف نے جو کہا وہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکے دوران کیا۔

ماہر معاشیات خرم شہزاد کہتے ہیں سیاسی جماعتوں کو اس سے گریز کرنا چاہیے، سچ بولنے کی بہت ضرورت ہے، ایک بار اقتدار میں آ گئے تو آئی ایم ایف جو کہے گا وہی کریں گے۔ شمسی توانائی سے زیادہ بجلی پیدا نہیں ہوتی۔

اگر ہم ہائیڈرو الیکٹرک پاور پر جانا چاہتے ہیں، تو شاید بجلی میں شامل ٹیکسوں کو کم کیا جائے، اور بجلی کے نرخوں کو کم کرنے کی کوشش کی جائے۔ واضح رہے کہ 2024 کی انتخابی مہم کے دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقتدار میں آنے کے بعد 300 یونٹ تک بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ (ن) لیگ کے حمزہ شہباز نے بھی یہی مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں