هفته,  27 جولائی 2024ء
شدید سردی، انڈوں اور چکن کی مانگ میں اضافے سے قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

لاہور(روشن پاکستان نیوز )ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی انڈوں اور چکن کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، عام عوام کی پہنچ سے دور ہوگئے ۔ اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت مزید 13 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ انڈوں نے بھی 400 کا ہندسہ عبور کرلیا ۔

برائلر مرغی کی قیمت 13 روپے مہنگا ہونے سے گوشت 637 روپے تک پہنچ گیا۔دیسی مرغی بھی ڈیڑھ ہزار روپے کلو سے زائدمیں فروخت ہونے لگی، جب کہ انڈے بھی 410روپے فی درجن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔

اسکے علاوہ زندہ برائلر کی قیمت9روپے اضافہ سے439روپے کلو جب کہ مختلف مقامات پر فارمی انڈے 430 روپے درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News