جمعرات,  02 مئی 2024ء
آ ج پاکستان بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

ملک کے زیادہ تر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں صبح کے اوقات میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان۔تا ہم رات کے اوقات میں جنوب مغربی بلوچستان میں مزیدبارش جبکہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش / ژالہ باری کابھی امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں چاغی،واشک، کیچ،پنجگور اور گوادر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم مری، گلیات اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ ،بونیر اورمالاکنڈ میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔

کشمیر

کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News