جمعرات,  09 مئی 2024ء
مرکز میں بننے والی حکومت کو پاکستان کی حکومت نہیں سمجھتے، اہم شخصیت حکومت پر پھٹ پڑے

 

پشین (روشن پاکستان نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ وہ مرکز میں بننے والی حکومت کو پاکستان کی حکومت نہیں سمجھتے۔

پشین میں اپوزیشن اتحاد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ یہ حکومت فارم 47 کی حکومت ہے، الیکشن کمیشن کی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے باوجود عوام نے ریلی میں شرکت کی، جن سیاسی کارکنوں کو ان قدرتی حالات سے روکا نہیں جا سکا، کیا دفعہ 144 انہیں روک سکے گی؟

اختر مینگل کا کہنا ہے کہ آپ چکن چور اور موٹر سائیکل چور کو پکڑ سکتے ہیں، ملک کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، بلوچستان میں ایسے لوگوں کو کامیاب کرایا گیا جن کو اپنے علاقے کی پہچان نہیں۔

بی این پی کے سربراہ نے کہا کہ ملک کے عوام آج بھی دکھی، بے روزگار اور ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، جب ہم لاپتہ افراد کی بات کرتے تھے تو لوگ یقین نہیں کرتے تھے۔ جب ہم کرتے تھے تو لوگ ہم پر ہنستے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرتے ہیں تو دفعہ 144 لگائی جاتی ہے، دفعہ 144 اور الیکشن کمیشن کے فارم 47 کو حکومت نہیں مانتے، ہماری تحریک آئین کی بالادستی اور حقوق کے حصول تک جاری رہے گی۔

اختر مینگل نے کہا کہ آج شروع ہونے والی تحریک کا سہرا پشتونخوا میپ کو جاتا ہے، ہمارے سیاسی کارکنوں نے سخت ترین مارشل لاء کا سامنا کیا، ہم سے توقع کی جاتی ہے کہ ظلم و بربریت کے باوجود خاموش رہیں، بلوچستان کے تاجر اپنے لیے ہیں۔ خود روزگار پیدا کرنے میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News