کراچی (روشن پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امن و امان کی خراب صورتحال کا ذمہ دار پچھلی نگراں حکومت کو ٹھہرایا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے سندھ کے ایس پی اور تھانے کے اہلکاروں کو ایسے تبدیل کیا جیسے یہ سب میرے رشتہ دار ہوں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ نگران حکومت نے عملہ، ہیڈ سیکرٹریز کو کہیں سے پھینکا، اسی لیے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوا، وہ کر رہے ہیں، لیکن اس میں وقت لگے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر پولیس کام کررہی ہے، کچے میں پولیس اور رینجرز موجود ہیں، جلد حالات پر قابو پالیں گے۔