مظفر گڑھ (روشن پاکستان نیوز)مظفر گڑھ میں سفاک شخص نے بیوی اور 7 بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے مڈ والا میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور 7 معصوم بچوں کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔