هفته,  23 نومبر 2024ء
چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال، پولیس کا چھاپے کے دوران خواتین پرتشدد، مقدمہ درج کرلیا گیا

 

بہاولنگر (روشن پاکستان نیوز) بہاولنگر کے علاقے چک سرکاری میں چھاپے کے دوران خواتین پر تشدد کرنے والے ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او رضوان عباس اور تین اہلکاروں کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور فرائض میں غفلت برتنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک گھر پر چھاپہ مارا تھا اور ملزم کے اہل خانہ نے پولیس پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور تشدد کا الزام لگایا تھا۔

پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک گھر پر چھاپہ مارا تھا، اس دوران اہل خانہ سمیت متعدد افراد نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں