هفته,  18 مئی 2024ء
اڈیالہ جیل میں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے 5 کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا

 

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے مین گیٹ پر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے 5 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کارکنوں کو پابندی کے باوجود ویڈیو بنانے پر حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے موبائل فون سے جیل کی ویڈیو بنانے والے 5 کارکنوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا۔

عید کے پہلے روز پاکستان تحریک انصاف کے کارکن راولپنڈی اڈیالہ جیل گیٹ 5 کے باہر پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے اڈیالہ جیل جانے والی سڑک بلاک کر دی اور پی ٹی آئی بانی کی رہائی کے لیے نعرے لگائے۔

مظاہرین کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کا سلسلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا، پولیس نے مظاہرین کو جیل کالونی کے گیٹ سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی اور جیل گیٹ کے قریب سے موبائل فون سے ویڈیوز بنانے والے 5 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News