اتوار,  05 مئی 2024ء
ٹوبہ ٹیک سنگھ:ٹرالی اورسکول وین میں تصادم،4طالبعلم جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (روشن پاکستان نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریکٹرٹرالی اورسکول وین میں تصادم ہونےسے4طالبعلم جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیوذرائع نے کہا ہے کہ حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوع پرپہنچ گئی اورامدای کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ریسکیوذرائع کےمطابق حادثہ سکول وین کے رانگ وے سے تیزرفتاری میں اوور ٹیک کرنے اورڈرائیورکی غفلت کےباعث پیش آیا،حادثےکاشکارسکول وین مخالف سمت سےآتی ہوئی ٹریکٹرٹرالی سےٹکراگئی۔ حادثےمیں تین طالب علم موقع پرہی دم توڑگئےجبکہ ایک بچہ ہسپتال میں انتقا ل کرگیا۔ابھی بھی تین بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ بس حادثہ، 45 افراد ہلاک، 8 سالہ بچی معجزاتی طور پر بچ گئی

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News