جمعه,  10 مئی 2024ء
پشاور، شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر

پشاور(روشن پاکستان نیوز) پشاور کے علاقے صدر میں قائم شاپنگ سینٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،ذرائع کے مطابق حکام نے ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ قرار دیا ہے،فائر بریگیڈ کی 26 سے زائد گاڑیاں اور 130 سے زائد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ،جبکہ دیگر اضلاع سے بھی فائر فائٹرز کی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بلوالی گئی ہیں،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شاپنگ سینٹر کی 2 منزلہ عمارت میں تقریبا 200 دکانیں ہیں، شاپنگ سینٹر میں بیٹریاں اور یو پی ایس پھٹنے سے آگ کی شدت میں اضافہ اور کنٹرول کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں،حکام کے مطابق شاپنگ سینٹر کے قریب واقع گھروں کوخالی کرالیا گیا، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News