شاہد آفریدی کو حکومت نے 2 وزارتوں کی پیشکش کردی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو حکومت نے 2 وزارتوں کی پیشکش کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ شاہد آفریدی کو وزیراعظم شہباز شریف نے دو وزارتوں کی پیشکش کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سابق کپتان کو اسپورٹس اور یوتھ کی وزارتوں کی پیشکش کی جس پر شاہد آفریدی نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور معذرت کرلی۔

مزید پڑھیں: مجھے کیا یہ اچھا لگے گا کہ میں کہوں شاہین آفریدی کو کپتان بنا دیا جائے ؟ شاہد آفریدی برس پڑے

شاہد آفریدی نے پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عزت کا شکریہ، اپنی فاؤنڈیشن پر فوکس کرنا چاہتا ہوں۔

مزید خبریں