هفته,  23 نومبر 2024ء
پنجاب پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز) آئی جی پنجاب نے پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے متعلقہ افسران کو مراسلہ ارسال کردیا، خط کے مطابق کسی بھی تقرری یا تبادلے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سے پیشگی منظوری لی جائے گی۔

تقرریوں اور تبادلوں کی سمری آئی جی پنجاب کی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔

ہر عہدے پر تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں