عوام تو عوام پولیس بھی محفوظ نہ رہی ،موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار سے وائرلیس سیٹ چھین کر چلتے بنے

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)شارع فیصل پر ایئرپورٹ کے قریب پولیس اہلکار سے وائرلیس سیٹ چھین لیا گیا۔

واقعہ کا مقدمہ کانسٹیبل الطاف حسین کی مدعیت میں ایئرپورٹ تھانے میں درج کرلیا گیا۔

مدعی نے اپنی درخواست میں کہا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان اسٹار گیٹ سے ون وے آرہے تھے۔ فلائی اوور کٹ پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ون وے آنے پر ملزمان کو روکا۔

اس نے کہا کہ ملزمان نے موٹرسائیکل واپس موڑی جبکہ پکڑنے پر وائرلیس سیٹ چھین کر فرار ہو گئے۔

مزید خبریں