کراچی (روشن پاکستان نیوز)ریلوے انتظامیہ کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس میں 4 بوگیاں لگانا بھول گئی۔
پڈعیدن، بھریاڑوڈ اور محراب پور سے سوار ہونے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ مسافر سیٹیں نہ ملنے کی شکایت کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے اسٹیشن ماسٹر محراب پور کا کہنا ہے کہ بوگیاں نہ لگانے کے بارے میں کراچی انتظامیہ ہی بتا سکتی ہے۔