جمعه,  18 اپریل 2025ء
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج کا بیان سامنے آ گیا 

اسلام آاد (روشن پاکستان نیوز)پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ وہ آج صبح بشریٰ بی بی سے ملے، ان کا معائنہ کیا، زہر کھانے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال بشریٰ بی بی کو ایسا کوئی مسئلہ ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی، اس لیے ان کے زہر سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں کیا جا رہا۔

ڈاکٹر عاصم یوسف کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہتر رہے گا کہ کوئی سنگین مسئلہ تو نہیں ہے، 2 ماہ قبل کھانا کھانے کے بعد بشریٰ بی بی کی حالت بگڑ گئی۔

پی ٹی آئی کے بانی ڈاکٹر عاصم یوسف کی طبیعت اب بہتر ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی طبیعت اب بہتر ہے، کچھ عرصہ قبل طبیعت کی خرابی کے باعث انہیں کھانے پینے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی نے کچھ عرصہ قبل بھوک لگنا چھوڑ دی تھی، اب ان کی طبیعت بہتر ہے لیکن بھوک نارمل نہیں ہے۔

مزید خبریں