پیر,  16  ستمبر 2024ء
پرویز الٰہی کے علاج کیلئے پمز کاپانچ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا 

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے علاج کے لیے پمز کا 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، جب کہ سرجن ڈاکٹر ممتاز کو میڈیکل بورڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

میڈیکل بورڈ میں ماہر امراض قلب ڈاکٹر اختر علی بندیشہ، طبی ماہر ڈاکٹر عارف، پلمونولوجسٹ ڈاکٹر اسرار اور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر تاشفین بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز انہیں پمز ہسپتال کے کارڈیک سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔

چوہدری پرویز الٰہی دل، سانس، ذیابیطس اور گردوں کے دائمی عارضے میں مبتلا ہیں جب کہ گرنے سے ان کی پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News