جمعه,  10 مئی 2024ء
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق چیف سیکریٹری پنجاب کو خط

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا۔

پشاور سے جاری خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہریلا کھانا دینے کی خبروں پر تشویش ہے۔

متن کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ڈاکٹروں کے پینل سے بشریٰ بی بی کا معائنہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

خط کے مطابق طبی معائنے اور صحت کی سہولیات تک رسائی ہر انسان کا بنیادی آئینی حق ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے خط کا مثبت جواب متوقع ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News