پیر,  07 اکتوبر 2024ء
سائنسدانوں کا حیران کن کارنامہ ،مٹی سے لامحدود بجلی فراہم کرنے والا آلہ ایجاد کر لیا

 

امریکہ (روشن پاکستان نیوز)امریکہ کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک ایسا فیول سیل تیار کیا ہے جو مٹی سے لامحدود بجلی فراہم کر سکتا ہے۔

حیران کن ڈیوائس مٹی سے اگنے والے بیکٹیریا سے بجلی پیدا کرتی ہے، جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ بیٹریوں کا دیرپا متبادل ہے۔

نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیاتی انجینئرنگ کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر جارج ویلز نے کہا کہ ہم جو بیکٹیریا بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں وہ مٹی میں ہر جگہ پائے جاتے ہیں اور اب وہ پورے شہر کے بجائے مخصوص مقدار میں بجلی چلا سکتے ہیں۔

مزید خبریں