پیر,  09  ستمبر 2024ء
فیملی فردکے مقابلے میں الیکشن لڑنا اچھا نہیں لگ رہا۔سالک حسین

گجرات(نیوزڈیسک)ق لیگ کے رہنما چودھری سالک نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ہر معاملہ میں بے حد سپورٹ کیا ،ہم نے ن لیگ سے وہی چار ایم این اے ،8ایم پی اے کی سیٹیں مانگیں جہاں سے ماضی میں ق لیگ جیتی تھی ۔

ایران ایشو پر عالمی دنیا نے بھی مذمت کی ہر کوئی چاہتا ہے امن رہے ایران حملے سے پاکستان کے الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑیگا،آج کل عوام ایک مقبول لیڈرکے منشور کے ساتھ ہیں اسکی وجہ صرف اور صرف اس نے عوام کو ایک امید لگائی ہے جبکہ دوسری پارٹیوں نے عوام کو مایوس کیا لیکن گجرات کے عوام کو دیکھنا ہوگا کہ انکی بہتر نمائندگی کا حق کون ادا کرسکتا ہے ۔ہفتہ کو گجرات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپنی چار سیٹیں لیکر ہم ق لیگی ساتھیوں کو کیسے چھوڑ سکتے ہیں اسی وجہ سے ن لیگ کو واضح کیا کہ ہم اپنی نشستوں پر بھی مقابلہ کرنے کو تیار ہیں، سالک حسین نے مزید کہا کہ میرا فیملی کیساتھ ہی الیکشن ہے جو اچھا نہیں لگ رہا ہم فیملی کے حق میں دستبردار ہوتے رہے اب فیملی کو بھی یہی کردار ادا کرنا چا ہیے ۔

انہوں نے کہاکہ آج کل عوام ایک مقبول لیڈرکے منشور کے ساتھ ہیں اسکی وجہ صرف اور صرف اس نے عوام کو ایک امید لگائی جبکہ دوسری پارٹیوں نے عوام کو مایوس کیا لیکن گجرات کے عوام کو دیکھنا ہوگا کہ انکی بہتر نمائندگی کا حق کون ادا کرسکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایران ایشو پر عالمی دنیا نے بھی مذمت کی ہر کوئی چاہتا ہے امن رہے ایران حملے سے پاکستان کے الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News