هفته,  12 اکتوبر 2024ء
پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈاؤن صارفین پریشان
پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈاؤن صارفین پریشان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈاؤن ہونے سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

پاکستان میں ہفتے کی شام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ایکس (ٹوئٹر)، فیس بک اور یوٹیوب کے نیٹ ورک متاثر ہونے کی شکایت موصول ہوئیں، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہونے کی وجہ سے ڈاؤن لوڈنگ اور اپ لوڈنگ میں پریشانی کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے تعطل کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے، جس سے شہریوں میں الجھن اور مایوسی پیدا ہوئی ہے۔

اس حوالے سے انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والی تنظیم نیٹ بلاکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ٹوئٹ میں لکھا کہ یوٹیوب، انسٹاگرام، ایکس اور فیس بک جیسے پلیٹ فارمز میں ’قومی پیمانے‘ پر خلل پڑا ہے۔

نیٹ بلاکس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی جماعت پی ٹی آئی نے اپنا دوسرا ورچوئل اجتماع شروع کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنا دوسرا آن لائن ورچوئل جلسہ آج شام 7 بجے منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ آن لائن پاور شو یوٹیوب، ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام پر نشر کیا جانا تھا۔

مزید خبریں