پیر,  04 نومبر 2024ء
وفاقی وزیر بشام خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے چینی انجینئرزکی میتیں لیکر چین پہنچ گئے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک بشام خودکش حملے میں ہلاک ہو جانیوالے چینی انجینئرز کی میتیں لے کر چین پہنچ گئے۔

چینی انجینئرز کی میتوں کو پاک فضائیہ کے طیارے کے ذریعے چین کے ووہان شہر پہنچایا گیا۔

قبل ازیں بشام میں نور خان ایئربیس پر خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے 5 چینی انجینئرز کی یاد میں پھول چڑھانے کی تقریب میں صدر، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی جانب سے پھول چڑھائے گئے اور 30 سیکنڈ خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

مزید خبریں