جمعه,  17 مئی 2024ء
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، 12 نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے منعقد ہوگا۔ اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 12 نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے، تمام بارہ اراکین کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب سے 8 ، خیبرپختونخواہ سے 2 لیگی خواتین حلف اٹھائیں گی، جب کہ مسلم لیگ ن کے مدثر قیوم ناہرا اور عبدالرحمان کانجو بھی حلف اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل، سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا

وزیر خارجہ اسحاق ڈاراپوسٹائل آرڈیننس 2024 ایوان میں پیش کریں گے، قومی مالیاتی ایوارڈ 2021 کی عملدرآمدی رپورٹ بھی پیش ہو گی، جب کہ توجہ دلاؤ نوٹسز بھی ایجنڈا میں شامل ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News