لاہور(روشن پاکستان نیوز)سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو پنجاب میں بے حد اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخابات کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے پارٹی قیادت نے مشاورت بھی مکمل کر لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منشاء اللہ اور ایوب خان گادھی سمیت دیگر بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔
ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو پنجاب میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔