جمعه,  17 مئی 2024ء
سینیٹ :18امیدواربلامقابلہ منتخب،30نشستوں پرانتخاب2اپریل کوہوگا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سینیٹ کی48خالی نشستوں میں سے 18پرامیدوار بلامقابلہ متنخب،30نشستوں پرانتخاب2اپریل کو ہوگا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی 48نشستوں پر147امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ ریٹرننگ افسران نے امیداروں کی حتمی لسٹ جاری کردی ہے۔

لسٹ کے مطابق 18 امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں، جس میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں، اسی طرح بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ/ علماء کی نشستیں شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں: ناصربٹ کے سینیٹ الیکشن جیتنے پر ن لیگ برطانیہ کے رہنمائوں کی مبارکباد

سینٹ کی 30 نشستوں پر انتخاب2اپریل کو ہوگا ۔جس میں اسلام آباد کی1 ایک جنرل ، ایک ٹیکنو کریٹ، پنجاب کی 2 خواتین ، 2 ٹیکنو کریٹ، ایک غیر مسلم نشستیں شامل،سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین ،2 ٹیکنو کریٹ، ایک غیر مسلم،نشستیں ،خیبر پختو نخواہ کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستیں شامل ہیں ،تمام نشستوں پر 59 امیدوارہیں۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے انعقاد کےانتظامات مکمل کر لئے ۔ بیلٹ پیپرز کی طباعت اور ریٹرنگ افسران کو الیکشن میٹریل کی ترسیل کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News