اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے6 ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ ہوں گے، جس کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ انکوائری کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات کی انکوائری کرے گا۔
مزید پڑھیں: ججزکے خط کا معاملہ،تحریک انصاف نےتحقیقات کیلئے قائم انکوائری کمیشن کو مستردکردیا
رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم اور چیف جسٹس پاکستان کے درمیان ملاقات میں انکوائری کمیشن کی تشکیل پر اتفاق ہوا تھا۔











