هفته,  11 مئی 2024ء
پرویز الٰہی کا پمز ہسپتال میں علاج کے دوران ٹی وی اور گھر کے کھانے کا مطالبہ

اسلام آباد (روشن ہاکستا ن نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے اسپتال میں اپنے کمرے میں ملکی صورتحال سے آگاہ ہونے کے لیے ٹیلی ویژن سیٹ کی سہولت اور گھر کا پکا ہوا کھانا کا مطالبہ کیا۔
چوہدری پرویز الٰہی اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور آج کل اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں چند روز قبل جیل میں لگنے والے زخموں کے علاج کے لیے داخل ہیں۔
اسپتال میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو گزشتہ رات بھی پسلیوں میں درد ہوا جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریض کا مسلسل معائنہ کیا جارہا ہے اور اسے مزید کچھ دن زیر علاج رکھا جاسکتا ہے۔
وااضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو گزشتہ بدھ کو طبیعت بگڑنے پر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وہ چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گر کر زخمی ہوئے تھے۔
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے پرویز الٰہی کا فوری طور پر سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کیا کیونکہ انہیں سانس لینے میں تکلیف اور جسم میں درد کی شکایت تھی۔ ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد پرویز الٰہی کو پمز اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں اور ان کی آنکھ کے اوپر زخم کا نشان ہے۔ پرویز الٰہی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں بھی مبتلا تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News