اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے جمعہ کو ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
اکبر ناصرخان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ حکومت نے ان کی جگہ سینئر پولیس اہلکار علی ناصر رضوی کو تعینات کر دیا ہے۔
علی ناصررضوی نے اپنی خدمات کے دوران ایس ایس پی آپریشنز، ڈی پی او قصور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور دیگر اہم پوسٹنگز کے طور پر کام کیا۔
دریں اثناء اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خرم آغا کو نیا سیکرٹری داخلہ بھی تعینات کر دیا ہے۔
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد مرکز میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں اتحاد کی حکومت بننے کے بعد یہ پہلی بڑی تبدیلی ہے۔