پیر,  29 اپریل 2024ء
صنم جاوید کا نام 9 مئی کے مقدمات میں شامل، پولیس گرفتارکرنے کے لیے پہنچ گئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کا نام 9 مئی کے مقدمات میں شامل تھا۔

پولیس کے مطابق 9 مئی کو میانوالی کے تھانہ سٹی میں توڑ پھوڑ کے دو مقدمات 348/23 اور 349/23 درج کیے گئے، صنم جاوید کا نام پہلے سے درج مقدمات میں ملزمہ کے طور پرشامل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں ٹیم صنم جاوید کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ 27 مارچ کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شادمان تھانے کو آگ لگانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پنجاب نے رواں ہفتے سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی کی منظوری دی تھی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News