جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں کے لیے خط لکھ دیا

پشاور(روشن پاکستان نیوز) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کے لیے خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق 14 مارچ 2024ء کو ریٹائر ہونے والے جج محمد بشیر نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیوں کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ اور وزارت قانون انصاف کو خط لکھا ہے۔

جج محمد بشیر کی جانب سے خط لکھا گیا خط ہائیکورٹ اور وازرت قانون انصاف کو موصول ہو گیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے خط میں کہا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکتا۔

چند دن قبل جج محمد بشیر کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں جیل اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں معلوم ہوا کہ بلڈ پریشر شوٹ کرنے کی وجہ سے ان کی طبعیت ناساز ہوئی۔

واضح رہے کہ جج محمد بشیر ان دنوں اڈیالہ جیل میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں