هفته,  27 جولائی 2024ء
آ ج پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ،اسلام آباد، کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں گردآلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کی توقع۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتراضلاع میں مطلع ابرآلود رہے گا۔ تاہم شام/رات میں ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، سبی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

پنجاب

مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا ،بھکر اورمیانوالی میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ رات میں ڈیرہ غازی خان، ملتان، لیہ اور بہاولپور میں آندھی/جھکڑ چلنے کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔تاہم جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

خیبر پختونخواہ

چترال، دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور ، صوابی، مردان ، چارسدہ، نوشہرہ، مالاکنڈ، باجوڑ، پشاور، مہمند، خیبر، کرم، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News